سی پیک پر مغربی دنیا کی سازش نظر آ رہی ہے وزیراعظم
افغانستان سے الزامات کی بوچھاڑ ہوئی لیکن ہم نے افغانستان کو عمران خان کی زبان میں بھی جواب نہیں دیا، وزیراعظم
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک پر مغربی دنیا کی سازش نظر آ رہی ہے جب کہ ہمارے خطے کی بھی کچھ طاقتیں سی پیک کو اچھا نہیں سمجھتیں۔
انقرہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سی پیک پر مغربی دنیا کی سازش نظر آرہی ہے، ہمارے خطے کی بھی کچھ طاقتیں سی پیک کو اچھا نہیں سمجھتیں، سی پیک سے ترکی سمیت وسطی ایشیائی ممالک کو بھی فائدہ ہوگا اور اس حوالے سے ترک قیادت سے بھی بات ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تر ک صدر کے ساتھ داعش، معاشی تعاون اور افغانستان پر بات ہوئی۔ پاکستان سپرلیگ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی کرائیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : آپریشن ''رد الفساد'' کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں ہوا
دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم پختہ ہے اس لئے ہماری یہ جنگ ضرور نتیجہ خیز ہو گی، ہم خطے کو دہشت گردی سے پاک کرنا چاہتے ہیں، پشاور کابل موٹروے بنا کر افغانستان میں استحکام لانا چاہتے ہیں، پشاور جلال آباد ہائی وے 75 فیصد بنا چکے ہیں، افغانستان سے الزامات کی بوچھاڑ ہوئی لیکن ہم نے افغانستان کو عمران خان کی زبان میں بھی جواب نہیں دیا، دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں افغان سرزمین استعمال ہوئی، جی ایچ کیو بھی ریاست کا ادارہ ہے، افغان صدر کو جی ایچ کیو میں بریفنگ دینے میں کوئی مضائقہ نہیں۔
بیرون ملک دوروں پر پی آئی اے کے جہاز استعمال کرنے پر وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں سربراہان مملکت کے پاس بڑے اور ذاتی جہاز ہوتے ہیں لیکن ہم تو کبھی کبھار پی آئی اے سے دو تین دن کے لئے جہاز مانگ کر لا رہے ہیں جب کہ میں 12 سیٹوں والا جہاز استعمال کرتا ہوں۔