تین فلموں پر اچھا رسپانس ملا نئی فلم میں منفرد کردار میں نظر آؤں گی امریتا پوری
اسٹیج پر لائیو پرفارم کرتی رہی ہوں ۔کیمرے کے سامنے آنے پر بہت اچھا لگا ہے ۔
لاہور:
بالی وڈ اداکارہ اورماڈل امریتا پوری کی نئی فلم مکمل ہوگئی ہے ،یہ فلم 22فروری کو سینماگھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔اس فلم میں راج کمار یادیو اور سوشانت سنگھراجپوت بھی کام کررہے ہیں ۔
اداکارہ امریتا پوری کا کہنا ہے کہ اس فلم میں منفرد کردار میں نظر آؤں گی ۔یہ تین دوستوں کی کہانی ہے ۔فلم کا ٹریلر ریلیز کیا جاچکا ہے ۔میوزک امیت نے تیار کیا ہے ۔بالی وڈ میں اپنی کامیابی کے لیے کوشاں ہوں اور آنیوالی فلموں میں بہتر کردار کی متلاشی رہوں گی ۔انھوں نے کہا کہ اب تک صرف تین فلموں میں کام کیا ہے اس حوالے سے ابھی نئی ہوں اور سینئرز سے سیکھنے کی بھی کوشش کرتی ہوں ۔بالی وڈ میں آنے پر مجھے اچھا رسپانس ملا ہے ۔کئی ایوارڈ ملے ہیں ،کمرشلز میں بھی عمدہ پرفارمنس پر سراہا گیا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ بالی وڈ میگا اسٹار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں ۔روٹین سے ہٹ کر کام کرنا چاہتی ہوں ۔میگا بجٹ فلموں میں یاد گار کردار نبھاؤں گی ۔انھوں نے کہا کہ شروع سے ہی اسٹیج پر لائیو پرفارم کرتی رہی ہوں ۔کیمرے کے سامنے آنے پر بہت اچھا لگا ہے ۔شائقین کی توجہ اپنی عمدہ پرفامنس سے حاصل کرنے کی متمنی ہوں ۔آغاز ایک رائٹر کے طور پر کیا ۔اس وقت فلم کے لیے کام کرنے کی بھی ٹھان لی تھی ،اسی جذبہ کے ساتھ اب میدان میں ہوں اور آگے بڑھ رہی ہوں ۔واضح رہے کہ ہدایتکار ابھیشک کمار اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ اس فلم کے لیے کسی بڑے معروف فنکار تیار نہیں ہوسکا ۔
تاہم سابق کرکٹر اجے جدیجا نے اس میں مختصر کردار نبھایا ہے ۔فلم کی تشہیری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ہدایتکار ابھیشک کپور کی اس ڈرامہ فلم ''کوئی پوچھے ''کی کہانی چیتن بھٹ کے مشہور ناول ''دی 3مسٹیکس آف مائی لائف ''سے ماخوذ ہے ۔ادھر مریتا پوری نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس فلم میں میرا کام شائقین کو پسند آئے گا ۔فلم کی ٹیم نے کہانی کو عمدگی سے فلمانے کے لیے محنت کی ہے ۔20اگست 1983کو ممبئی میں پیدا ہونے والی 29سالہ اداکارہ امریتا پوری نے گریجوائیشن کرنے کے بعد شوبز میں قدم رکھا ۔آغاز میں تھیٹر پر کام کیا ،پہلے بطور رائٹر تھیٹر جوائن کیا پھر اس میں پرفارم کرنے لگیں اور ان کی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے انھیں اہم کردار ملنے لگے ۔اسی دوران اداکارہ نے بطور کاپی رائٹر ایک اشتہاری کمپنی میں ملازمت بھی اختیار کی ۔کئی کمرشلز کے لیے اسکرپٹ بھی لکھے۔
امریتا پوری نے ماڈلنگ کے شعبے میں بھی نمایاں کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 2010کے دوران پہلی فلم'' آشا ''کے بعد انھیں مختلف فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہوئیں مگر انھوں نے واپس ٹی وی ڈرامہ پر پرفارم کیا اور اس عرصہ میں دو سیریلز میں اہم کردار نبھائے۔ اداکارہ نے متعدد کمرشلز بھی کیں اور پھر2012میں فلم ''بلڈ منی ''میں آرزو کا کردار بڑی خوبی سے نبھایا۔ اسٹار ڈسٹ ایوارڈ جیتنے کے بعد اداکارہ امریتا پوری کی 2010میں پہلی فلم میں عمدہ پرفارمنس پر بہترین معاون اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزدگی ہوئی ۔
پھر اسٹار اسکرین ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا ۔بالی وڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی بالی وڈ میں آمد اور کارکردگی بہتر رہی ہے نئی فلم سے ان کی توقعات پر کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا ۔تاہم ان کی پرفارمنس میں بتدریج بہتری نمودار ہورہی ہے جس پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ انھیں اچھے کردار ملیں گے تو اپنی پرفارمنس کی دھاک بٹھانے کا سلیقہ جانتی ہیں ۔