گجرانوالہ میں شراب کی بوتلوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا

ٹرک میں اعلیٰ معیار کی 7000 سے زائد شراب کی بوتلیں موجود تھیں

ڈرائیور کے پاس شراب کی بوتلوں کا پرمٹ موجود ہے، پولیس۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

کوٹ لدھا کے قریب شراب کی بوتلوں سے بھرا ٹرک الٹنے سے شرابیوں کی موجیں ہو گئیں اور جس کے ہاتھ جتنی بوتلیں لگیں ساتھ لے اڑا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد سے حافظ آباد کے راستے شراب کی بوتلوں سے بھرا ٹرک فیصل آباد جا رہا تھا کہ ٹائر پھٹنے کے باعث کوٹ لدھا کے قریب الٹ گیا جس میں رکھے 600 ڈبوں میں اعلیٰ میعار کی 7 ہزار سے زائد شراب کی بوتلیں بھی سڑک پر بکھر گئیں۔



اس خبر کو بھی پڑھیں: گوجرانوالہ میں زہریلی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک، 2 کی حالت تشویشناک

اطلاع ملتے ہی تھانہ کوٹ لدھا پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقامی افراد کی مدد سے شراب کی ہزاروں بوتلیں تھانے منتقل کرائیں، اس دوران چہروں پر کپڑا لپیٹے کئی افراد شراب کی بوتلیں لے کر رفو چکر ہوتے رہے۔ ایس ایچ او تھانہ کوٹ لدھا رانا بشارت کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کے پاس 600 کاٹن شراب کا پرمٹ موجود ہے۔
Load Next Story