صحت یاب ہونے پر پھر گلوکاری کروں گا عالمگیر

پاکستانی موسیقی دنیا بھر میں سنی اور پسند کی جاتی ہے لیکن ابھی اس کی بہتری اور ترقی کے لیے اور بھی کچھ کرنا ہے

ہمیں نئے دور میں ہونے والی تبدیلوں کے ساتھ آگے بڑھنا ہے، عالمگیر ۔فوٹو : فائل

ملک کے نامور گلوکار عالمگیر نے کہا کہ صحت یاب ہوکر جلد گائوں گااور شائقین کے لیے نئے گیت لاؤں گا ۔


ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئےانھوں نے کہا کہ آج پاکستانی موسیقی دنیا بھر میں سنی اور پسند کی جاتی ہے لیکن ابھی ہمیں اس کی بہتری اور ترقی کے لیے اور بھی کچھ کرنا ہے ہمیں نئے دور میں ہونے والی تبدیلوں کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔

انھوں نے کہا میری خواہش ہے میں اس ملک میں موسیقی کے شعبہ میں نوجوان سامنے آئیں کیونکہ ان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے انھوں نے کہا جلد پاکستان کی ایک نجی کمپنی کے اشتراک سے میرے مختلف گیت نجی چینلز سے پیش کیے جائیں گے جس کی ریکارڈنگ بہت جلد شروع ہوگی ،انھوں نے اپنی صحت کے بارے میںکہا کہ اب میں بہت محسوس کررہا ہوں علاج میرا جاری ہے مجھے امید ہے کہ جلد مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے بعد بھر پور طریقہ سے کام شروع کروں گا۔
Load Next Story