بھارت میں بیٹی کی پیدائش پر باپ نے خودکشی کرلی
امیت کو امید تھی کہ اس کے ہاں بیٹا پیدا ہوگا لیکن بیٹی کی پیدائش کے بعد اسے گہرا صدمہ پہنچا، اہل خانہ
بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں بیٹی کی پیدائش پر باپ نے خودکشی کرلی۔
بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں بیٹی کی پیدائش پر باپ نے خود کشی کرلی، پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کا نام امیت سہانی ہے اور وہ کرین آپریٹر ہے جب کہ گزشتہ دنوں بیٹی کی پیدائش کے بعد اس کے گھر سے پھندا لگی لاش ملی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ امیت کو امید تھی کہ اس کے گھر میں بیٹا پیدا ہوگا لیکن بیٹی کی پیدائش کے بعد امیت کو کافی گہرا صدمہ پہنچا جس پر اس نے گھر میں پنکھے سے ساڑھی کا پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : گینگ ریپ میں لڑکی ہی ذمہ دار
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت امیت کے گھروالے اسپتال میں اس کی بیوی کے پاس تھے اور گھر میں کوئی بھی موجود نہیں تھا، امیت کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جس کے بعد مزید تفصیلات سامنے آسکیں گی۔