انٹرپول نے پاکستان سے الطاف حسین کے خلاف الزام کی وضاحت طلب کرلی
حکومت پاکستان نے الطاف حسین کے خلاف جن الزامات پر وارنٹ جاری کیے ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں،انٹرپول
بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے خلاف ریڈ وارنٹ کے اجرا کے معاملے پر انٹر پول نے حکومت پاکستان سے وضاحت طلب کرلی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹرپول نے متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کے خلاف ریڈ وارنٹ کے اجرا کے معاملے پر حکومت پاکستان سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق انٹرپول نے ایف آئی اے کو جواب میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے الطاف حسین کے خلاف جن الزامات پر وارنٹ جاری کیے ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں کیوں کہ انٹر پول سیاسی ومذہبی معاملات میں کارروائی نہیں کرتا ۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ وزارت داخلہ نے الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی
واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دی تھی.