شام میں 2 خودکش کار حملوں میں 61 افراد ہلاک اور متعدد زخمی
دونوں دھماکے الباب شہر میں ہوئے جس میں ہلاک ہونے والوں کی بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے۔
ISLAMABAD:
شام کے شہر الباب میں 2 خودکش کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 61 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے شمال مغربی شہر الباب کے علاقے سوسیان میں خودکش بمبار نے عوامی مقام پرکار کو لا کر دھماکا خیز مواد سے اڑادیا جس کے نتیجے میں 53 افراد موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ خودکش حملے کا دوسرا واقعہ چند گھنٹے بعد الباب شہر میں ہی پیش آیا جہاں خودکش بمبار نے چیک پوائنٹ پر فری سیرین آرمی کے فائٹرز کو نشانہ بنایا اور بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ الباب شہر میں اب بھی داعش کے خفیہ سیل موجود ہیں جن کے خاتمے کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے جب کہ شہر کے مختلف علاقوں میں شدت پسند تنظیم کے خفیہ ٹھکانے انتہائی خطرناک ہیں جن کی سرکوبی ہر صورت کی جائے گی۔