مغربی پابندیوں سے ایرانی خام تیل کی برآمدات بری طرح متاثر

9 ماہ میں برآمد40 فیصداور آمدنی کی وطن منتقلی میں 45 فیصد کمی ہوئی، وزیرتیل

بینکاری پابندیوں سے ایران کو آمدنی وطن لانے میں5 ارب ڈالر ماہانہ نقصان ہو رہا ہے، ماہرین فوٹو: عیسیٰ ملک

ایرانی خام تیل کی برآمدات مغربی پابندیوں کے باعث گزشتہ 9 ماہ میں 40 فیصد کم ہوگئیں۔

ایرانی وزیر تیل رستم قاسمی نے پارلیمانی بجٹ کمیشن کو بتایاکہ خام تیل کی فروخت میں 40 فیصد اور بیرون ملک سے آمدنی کی وطن منتقلی میں 45 فید کمی ہوئی ہے، مارچ 2013 میں ختم ہونے والے سال کے دوران خام تیل کی برآمدی آمدنی میں نمایاں کمی کا خدشہ ہے۔




انھوں نے کہا کہ مارچ کو ختم ہونے والے ایرانی سال میں تیل کی برآمدات 1.5 ملین بیرل یومیہ رہنے کی امید ہے۔ ماہرین کے مطابق امریکا کی جانب سے بین الاقوامی بینکاری لین دین کے استعمال پر پابندی لگانے کے باعث ایران کو آمدنی کی وطن منتقلی کی مد میں 5 ارب ڈالر ماہانہ نقصان ہو رہا ہے۔
Load Next Story