ملک بھرمیں دہشت گردی کے خلاف آپریشن تیز 170 سے زائد ملزمان گرفتار
پشاور سے 100، کوئٹہ سے 12 ، لاہور سے 7، بھکر سے 34 اور چنیوٹ سے 5 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے
KARACHI:
ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر کے بعد پولیس نے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن تیزکردیا ہے جس کے تحت متعدد افراد گرفتار کیے گے ہیں جب کہ اسلحہ اور منشیات بھی بر آمد کی گئی ہیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ملک میں آپریشن 'ردالفساد' کے تحت پولیس اورسیکورٹی اداروں نے مختلف شہروں میں دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاون کیا اورکئی مشکوک افراد کوحراست میں لے لیا۔ پشاورمیں پولیس نے سٹی، کینٹ اورتہکال میں سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کرسرچ آپریشن کیا اور80 مشکوک افراد کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے مختلف بورکا اسلحہ اورمنشیات برآمد کرلیں جب کہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پربھی 20 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بھی پولیس کی جانب سے کارروائی مین فارن ایکٹ کے تحت 12 افراد گرفتار کیے گئے۔
لاہورمیں ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پراقبال ٹاون اور ماڈل ٹاؤن ڈویثرن میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا اور اس دوران پنجاب یونیورسٹی کے داخلی اور خارجی راستوں کوبند کردیا گیا۔ قذافی اسٹیڈئم کے قریب سے7 مشکوک افراد پکڑے گئے۔ ساندہ پولیس نے 70 گھروں کی تلاشی لی اور6 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا اور غیر قانونی مقیم ایک شخص کے خلاف مقدمہ بھی درج ہوا۔
این سی اے کالج کے ترجمان کے مطابق انتظامیہ کو اعلی حکام کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ سیکورٹی خدشات کی وجہ سے این سی اے کوایک ہفتہ کیلئے بند کیا جائے جبکہ صورتحال بہتر ہونے کے بعد اسےدوبارہ کھول دیا جائے گاجس کے بعد کالج کوبند کردیا گیا ہے جبکہ بوائز اور گرلز ہاسٹلز کو بھی خالی کروالیا گیا ہے جس کے بعد طلبا گھروں کوروانہ ہوگئے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: ملک کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں
دوسری جانب بھکر میں پولیس نے 2 اشتہاریوں سمیت 34 مشکوک افراد جبکہ چنیوٹ میں ناجائز اسلحہ اورمنشیات ملنے پر5 ملزم گرفتارکرلئے، سیکورٹی خدشات کے باعث این سی اے کالج اور ہاسٹل کوایک ہفتہ کیلئے بند کردیا گیا ہے جبکہ طالب علموں سے ہاسٹل خالی کروا لیا گیا ہے۔
مردان میں تھانہ رستم کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 27 مشتبہ افراد گرفتار اور اسلحہ و کارتوس برآمد کیے گئے، 245 مکانات میں جانچ پڑتال کی گئی اور1 غیر رجسٹرڈ کرایہ دار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جب کہ کارروائی کے دوران 10 مشتبہ موٹرسائیکلیں بھی قبضہ میں لے لی گئیں۔