پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں نہ ہوا تو یہ حکومت کی ناکامی ہوگی اعتزاز احسن

پاناما کیس میں وزیراعظم کو عدالت میں طلب کیا جانا چاہیئے تھا، رہنما پیپلز پارٹی

پاناما کیس میں وزیراعظم کو عدالت میں طلب کیا جانا چاہیئے تھا، رہنما پیپلز پارٹی، فوٹو؛ فائل

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں نہ ہوا تو یہ حکومت کی ناکامی ہو گی۔


لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کا اپنے دفاع میں قطری شہزادے کا خط نہیں مانا جائے گا، اگر قطری خط مانا گیا تو ہر غلط کام کرنے والا کسی نہ کسی عرب ملک سے خط لے آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے نواز شرف کے ساتھ رعایت برتی، وزیراعظم کو عدالت میں طلب کیا جانا چاہیئے تھا، سپریم کورٹ کے نیب سے متعلق بیان پر افسوس ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاناماکیس کا فیصلہ نوازشریف کے حق میں نہیں ہوگا، اعتزاز احسن
Load Next Story