پریمیئر فٹبال کے آر ایل 66 پوائنٹس کیساتھ سرفہرست
نیشنل بینک کے خلاف مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، آج تین میچز کھیلے جائیں گے
پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں کے آر ایل66 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
آرمی57 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور کے ای ایس سی کی ٹیم56 پوائنٹس لے کر تیسری پوزیشن پر رہی۔ گذشتہ روز نیشنل بینک اورکے آر ایل کے درمیان کے پی ٹی اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
این بی پی کے اسٹرائیکر عدنان حمید کو میچ کے 90ویں منٹ میں یلو کارڈ کا سامنا کرنا پڑا،مڈ فیلڈر آدم نظر18اور 53 ویں منٹ میں 2 یلو کارڈز کے بعد میدان بدر ہونے پر مجبور ہوئے، بہترین کھلاڑی بینک کے گول کیپر محمد عمر قرار پائے۔ منگل کو افغان ایف سی اور پاکستان ایئر فورس کا مقابلہ گورنمنٹ ہائی اسکول گراونڈ چمن میں ہونا ہے، کے ای ایس سی اور آرمی کی ٹیمیں کے پی ٹی فٹبال اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہوں گی، پی آئی اے اور واپڈا کا میچ کورنگی اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہے۔