اے بی ڈی ویلیئرز تیز ترین 9 ہزاررنزبنانے والے بیٹسمین بن گئے
جنوبی افریقی بیٹسمین کی رنز بنانے کی اوسط بھی سب سے بہتر ہے۔
اے بی ڈی ویلیئرز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 9000 رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔
اے بی ڈی ویلیئرزنے یہ کارنامہ 205 اننگز میں انجام دیا جو کہ یہ معرکہ سر کرنے والے 18 بیٹسمینوں میں سب سے کم ہے۔ اس سے قبل بھارت کے سارو گنگولی 228 اننگز میں 9 ہزار رنز بنا کر تیز ترین بیٹسمین بنے تھے۔ ڈی ویلیئرز نے 9000 رنز بنانے کیلیے صرف 9005 گیندیں کھیلیں، اس سے قبل ایڈم گلگرسٹ نے 9328 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اتنے رنز بنائے تھے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :ایشون نے کپیل دیو کا ریکارڈ توڑدیا
جنوبی افریقی بیٹسمین کی رنز بنانے کی اوسط بھی سب سے بہتر ہے، انہوں نے 54.04 کی ایوریج سے رنز بنائے ہیں جب کہ ان کے علاوہ 50.96 کے ساتھ ایم ایس دھونی کی ایوریج ہی 50 سے زیادہ ہے۔ اے بی نے 24 سنچریز کی مدد 9 ہزار رنز بنائے ہیں، صرف سچن ٹنڈولکر 25 تھری فیگرز کے ساتھ ان سے آگے ہیں۔