سی پیک خطے میں گیم چینجر ثابت ہو گا اعزازچوہدری

اجلاس میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری کو ای سی او سینیر حکام کا چیرمین منتخب کیا گیا

ای سی او کے تحت کابل میں افغانستان پرکانفرنس کا خیرمقدم کرتے ہیں، اعزاز چوہدری: فوٹو: اے پی پی

سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے 13 ویں اقتصادی تعاون تنظیم ( ای سی او) کے سینئر حکام کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس کی میزبانی ہمارے لیے اعزاز ہے، ای سی او کے تحت کابل میں افغانستان پر کانفرنس کا خیرمقدم کرتے ہیں، اجلاس کا مقصد خطے کے استحکام کا حصول ہے اور پاکستان ای سی او کو انتہائی اہمیت دیتا ہے.


اعزازاحمد چوہدری نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ قریبی تعاون کے خواہاں ہیں جبکہ اس سے تجارت کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کی وجہ سے ای سی او کی اہمیت اور زیادہ بڑھ گئی ہے اور سی پیک خطے کے لیے گیم چینجرثابت ہوگا۔

سیکریٹری جنرل اقتصادی تعاون تنظیم خلیل ابراہیم نے بھی افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجارت، توانائی، مواصلات اور دیگر شعبوں میں نئی راہیں کھلیں گی۔ اس سے قبل اجلاس میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری کو ای سی او سینئر حکام کا چیرمین منتخب کیا گیا۔

Load Next Story