امریکا میں تقریب کے دوران ٹرک نے درجنوں افراد کو روند ڈالا
حادثے کے وقت ٹرک ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا، پولیس
امریکی شہر نیو اورلینز میں مارڈی گراس پریڈ کی تقریب کے دوران ایک ٹرک شرکا پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر نیو اورلینز میں مارڈی گراس میلے کی تقریب جاری تھی کہ ایک ٹرک نے میلے میں شریک افراد کو روند ڈالا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بیشتر افراد نے بھاگ اپنی جان بچائی تاہم حادثے میں 30 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: جرمنی میں تیز رفتار ٹرک عوام پر چڑھ دوڑا، 12 افراد ہلاک
پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے اور ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ٹرک ڈائیور نشے کی حالت میں تھا اور اسے اس بات کا بھی اندازہ نہیں کہ اس سے کون سی غلطی سر زد ہوئی ہے۔