شفاف الیکشن اور اقتدار کی منتقلی کیلیے پرعزم ہیں راجا پرویز

سیاسی قوتوں کا جمہوری نظام کے تسلسل پر اتفاق نیک شگون ہے، امریکی سینیٹ کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد: امریکی سینیٹر کارل لیون اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کے موقع پر وزیراعظم راجا پرویز اشرف سے مصافحہ کررہے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں شفاف انتخابات کے ذریعے اقتدار کی پرامن منتقلی کیلیے پر عزم ہیں۔

وہ امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کی چیئرمین اور دیگر وفود سے بات چیت کررہے تھے۔ پیر کو وزیراعظم سے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کی چیئرمین سینیٹر کیرل لیون نے پیرکو ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے ۔

اس موقع پر امریکی سینیٹر کیرل لیون نے کہا کہ دنیا پاکستان میں آئندہ انتخابات کو انتہائی دلچسپی سے دیکھ رہی ہے دونوں ملکوں کے تعلقات صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔




قبل ازیں امریکی کانگریس کے وفد نے وزیرخارجہ حنار بانی کھر سے بھی ملاقات کی۔ ترنول کے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے راجا پرویز نے کہا ہے پیپلزپارٹی کامنشو رعوام کی خدمت ہے،پیپلزپارٹی کا جینامرنا عوام کیلیے ہے، ہماری سیاست عوام کی خدمت ہے، سادہ اکثریت نہ ہونے کے باوجودحکومت کا مدت پوری کرنا ایک تاریخی کارنامہ ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر میر اسراراللہ زہری سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل جمہوری عمل کے تسلسل سے وابستہ ہے، جمہوری نظام کے تسلسل کے لیے تمام سیاسی قوتوں اور متعلقہ فریقوں کے درمیان اتفاق رائے نیک شگون ہے۔
Load Next Story