بھارتی شہرچنئی میں ہر 2 میں سے ایک خاتون کو جنسی استحصال کا سامنا کرنا پڑتا ہے رپورٹ

صرف 10 فیصد خواتین ہی پولیس میں اس طرح کے واقعات کی رپورٹ درج کراتی ہیں، رپورٹ

صرف 10 فیصد خواتین ہی پولیس میں اس طرح کے واقعات کی رپورٹ درج کراتی ہیں، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

بھارتی شہر چنئی کے کچی آبادی والے علاقوں کے بارے میں رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایسے علاقوں میں ہر 2 میں سے ایک خاتون کو جنسی استحصال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


بھارت کی مقامی این جی او کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی شہر چنئی کے کچی آبادی والے علاقوں میں ہر 2 میں سے ایک خاتون کو جنسی استحصال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ صرف 10 فیصد خواتین ہی پولیس اسٹیشن آکر واقعے کی رپورٹ درج کراتی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو ان کے سسرال کی جانب سے ایسے واقعات کا سامنا رہتا ہے تاہم وہ اس بارے میں بات کرنے سے خوفزدہ رہتی ہیں۔

این جی او کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چنئی کے کچی آبادی والے علاقوں میں 5 میں سے ہر ایک لڑکی کی 15 سال کی عمر سے پہلے ہی بڑی عمر کے مرد کے ساتھ شادی کردی جاتی ہے جب کہ 40 فیصد خواتین گھریلو ناچاقی کی وجہ سے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرچکی ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں حکومت کو خواتین کے مسائل پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ دنوں میں اس طرح کے واقعات سے بچا جاسکے۔
Load Next Story