صدرزرداری نے پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کو بلاول ہاؤس طلب کرلیا
اجلاس میں مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر جہانگیر بدر سمیت چاروں صوبوں کی مرکزی قیادت کراچی پہنچے گی,پارٹی ذرائع
صدر آصف علی زرداری نے سیاسی صورت حال اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کو بلاول ہاؤس طلب کر لیا ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر جہانگیر بدر سمیت چاروں صوبوں کی مرکزی قیادت کراچی پہنچے گی۔ اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کے قائد مولانا طاہر القادری کی جانب سے اعلان کردہ لانگ مارچ، متحدہ قومی موومنٹ سمیت اتحادی جماعتوں سے ورکنگ ریلیشن شپ، آئندہ انتخاباتکے لیے تیاریوں کے طریقہ کار سمیت دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا جائیگا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں صدر زرداری اور دیگر قیادت کو وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک، مولانا طاہر القادری سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے جبکہ وزیراعظم راجا پرویز اشرف مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے مذاکرات کی رپورٹ پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق قائدین کی کراچی آمد کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا۔