ووٹروں کوپرچیاں دینے پرسیاسی جماعتوں میں اختلاف رائے

جہانگیربدر،شاہی سیدکی حمایت،ڈاک سے پرچیاںمل نہیں سکیں گی،اسحق ڈار

کمیشن کومزیدبااختیاربنانے کیلیے تجاویزدیں،سیکریٹری الیکشن کمیشن کوہدایت فوٹو : فائل

انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کو قانونی تحفظ دینے کیلیے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ نواز نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات میں ووٹروں کو پرچیاں فراہم کرنے کے کام کو ناقابل عمل قراردیا اورکہا کہ پرچیاں فراہم کرنے کا کام الیکشن کمیشن نے خودکیا تو ووٹروں کو پوسٹل سروس کے ذریعے پرچیاں نہیں مل سکیں گی ۔

امیدواروں کو ووٹروں کو پرچیاں بانٹنے کیلیے گھرگھر مہم کی اجازت ہونی چاہیے تاکہ امیدوار اپنا انتخابی نشان بھی بتا سکیں ۔پولنگ اسٹیشن کی حدود میںکیمپ لگانے کی اجازت دی جائے اس سے دیہی علاقوں کے ووٹروںکی سہولت ملے گی ۔


اسحق ڈار نے کہا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست میں عدالت کو سیاسی جماعتوں کے موقف سے آگاہ کرے ۔ جہانگیر بدر اورشاہی سید نے کہا کہ پرچیاں پوسٹل سروس کے ذریعے بھیجی جائیں اس میں کوئی قباحت نہیں ہے ۔



سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیاسی جماعتیں سپریم کورٹ میں پرچیاں بانٹنے اور ٹرانسپورٹ کی سہولت کیلیے فیصلے میں دی گئی ہدایات پر نظر ثانی کی درخواست میں فریق بنیں تاہم کمیٹی میں شامل جماعتوں نے اس بات کی حمایت نہیں کی ۔جہانگیر بدر نے سیکریٹری الیکشن کمیشن سے کہا کہ اب بال آپ کے کورٹ میں ہے، سفارشات میں کمیشن کو مزید با اختیار بنانے کے حوالے سے اپنی تجاویز دیں ،کمیٹی ان سفارشات کو قابل عمل بنائے گی، کمیشن کو واضح کرنا ہوگا کوئی اب ملک میں کوئی گھوسٹ پولنگ اسٹیشن نہیں ہے ۔
Load Next Story