صحافی 28جنوری کو اسلام آبادمیں دھرنا دینگے پی ایف یوجے

ایپنک بھی شامل ہوگی،حکومت آٹھویں ویج ایوارڈکی تشکیل میں بلا جوازتاخیرکر رہی ہے

ایپنک بھی شامل ہوگی،حکومت آٹھویں ویج ایوارڈکی تشکیل میں بلا جوازتاخیرکر رہی ہے فوٹو: فائل

صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے )نے 28جنوری کو اسلام آبادمیں دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

آل پاکستان نیوز پیپرزایمپلائزکنفیڈریشن (ایپنک) اس دھر نے میںپی ایف یو جے کا ساتھ دے گی۔اس بات کا فیصلہ کراچی میں پی ایف یو جے کے صدرپرویزشوکت کی زیر صدارت ایف ای سی کے اجلاس میں کیا گیا۔


دھرنے کو کا میاب بنا نے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس کی سربرا ہی پی ایف یوجے کے سیکریٹری جنرل امین یوسف کریں گے کمیٹی میں تمام یونین آف جرنلسٹس کے صدر اور سیکریٹریز بھی شامل ہوں گے۔اجلاس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ حکومت آٹھویں ویج ایوارڈکی تشکیل میں بلا جواز تا خیری حربے استعمال کر رہی ہے جبکہ شہید ہو نے والے صحافیوں کے قا تلوں کی گرفتاری میں بھی پس وپیش سے کام لیا جارہا ہے۔دوسری جانب اداروں سے ملازمین کی چھانٹی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی صورتحال انتہائی ابتر ہے۔



اس مسئلے کی جانب حکومت کو بار بار تو جہ دلائی گئی لیکن صورتحال میں کوئی بہتری نظرنہیں آرہی۔اگر حکومت نے صحافیوں اور اخباری کارکنوں کو در پیش مسائل پر تو جہ نہ دی اور20جنوری تک کوئی اعلان یا فیصلہ نہیں کیا تو مجبوراً پی ایف یو جے28جنوری کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دے گی جس میں ملک بھر سے صحافی،اخباری کارکن اور نمائندے شریک ہو ں گے۔ پی ایف یو جے اس دھر نے میں سول سوسائٹی ،انسانی حقوق کی تنظیموں ،وکلا،ڈاکٹر اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو بھی مدعو کرے گی۔
Load Next Story