تیاریاں ہو رہی ہیں نہ طاہر القادری کا لانگ مارچ ہوگا گورنر پنجاب
انتخاب وقت پر شفاف ہونگے،مخدوم احمد محمود،منور حسن سے قاضی حسین کی وفات پر تعزیت
گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ طاہرالقادری کے لانگ مارچ کی تیاریاں ہو رہی ہیں اور نہ ہی لانگ مارچ ہو گا'ملک میں انتخاب اپنے مقررہ وقت پر مکمل شفاف ہونگے اور پنجاب میں تما م جما عتوں کو انتخابی مہم کی مکمل آزادی ہوگی۔
وہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد اور دیگر کے ہمراہ جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن سے قاضی حسین احمد کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں انتخابات کی تیاری کریں، یہ وقت کسی لانگ مارچ کا نہیں اور نہ ہی ایسے اقدامات سے کسی کو کوئی فائدہ ہو گا'لانگ مارچ سے جمہو ریت یا حکو مت کو کچھ نہیں ہوگا۔
سردی بہت ہے اگرمارچ ہوا تو لوگوں کو نزلے اور زکام کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے کہا کہ گورنر پنجاب نے شفاف انتخابات کے انعقاد کی یقین دہانی کرائی ہے اور ہمیں امید ہے کہ ملک میں آزاد اور خودمختار الیکشن کمیشن اور آزاد عدلیہ کے ہوتے ہوئے ملک میں انتخابات شفاف ہی ہونگے ۔ انھوں نے کہا کہ نگران حکومت غیر سیاسی قائدین پر مشتمل ہونی چاہیے، جس پر تمام جماعتیں متفق ہوںاورکسی ایسے شخص کو نگران وزیر اعظم بنایا جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہ ہو بلکہ مکمل طور پرغیر سیاسی ہونا چاہیے۔