ترکی ہزاروں افراد کا شامی سرحد پر پیٹریاٹ میزائل نصب کرنے کیخلاف مظاہرہ
تحریک چلانے کا اعلان، مزید 2 شہروں عدانا اور کھیرامن میں میزائل کی تنصیب کا منصوبہ ناقابل برداشت ہے، مظاہرین۔
NEW DEHLI:
ترکی میں ہزاروں افراد نے شامی سرحد پر پیٹریاٹ میزائل نصب کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
پیر کو میڈیا رپورٹس کے مطابق ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نیٹو پیٹریاٹ میزائل کی تنصیب اور نیٹو فورسز کی ترکی میں تعیناتی کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ ترکی کے مزید دو شہروں عدانا اور کھیرامن ماراس میں بھی نیٹو میزائل نصب کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جو ناقابل برداشت ہے ہم ان میزائل سسٹم کو قبول نہیں کرتے۔ مظاہرین نے حکومتی فیصلے اور نیٹو فورسز کے خلاف نعرے لگائے اور میزائل سسٹم کی تنصیب روکنے کا مطالبہ کیا۔