عراق میں2 بم دھماکوں سے10افراد ہلاک24زخمی
دھماکےبغداد اور ہلہ میں ہوئے،ہلاک ہونےوالوں میں 2 خواتین اور2 بچے بھی شامل، بیشتر زخمیوں کی اسپتال میں حالت نازک ہے
عراق میں دو الگ الگ بم دھماکوں میں 10افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت بغداد سے 60 کلومیٹر دور مصایب کے علاقے میں عسکریت پسندوں نے پولیس آفیسر کی رہائش کے قریب دو عمارتوں کے آس پاس ریموٹ کنٹرول بم نصب کیے تھے جن کو ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا جس کے نتیجے میں دو خواتین اور دو بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دوسرا دھماکا ہلا شہر میں اہم گورنمنٹ دفاتر کے قریب کار میں نصب بم پھٹ جانے سے ہوا جس سے 3 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔