گوگل کا بابائے انسانیت عبدالستار ایدھی کو زبردست خراج تحسین

گوگل نے ہوم پیج پر عبدالستارایدھی کی تصویر اور ان کے فلاحی کاموں کو آویزاں کردیا

گوگل نے ہوم پیج پر عبدالستارایدھی کی تصویر اور ان کے فلاحی کاموں کو آویزاں کردیا، فوٹو؛ فائل

انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار بین الاقوامی سماجی شخصیت مرحوم عبدالستار ایدھی کی 89 ویں سالگرہ کے موقع پردنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے صفحہ اول پر ان کا ڈوڈل جاری کیا ہے۔

دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت کرنے والے مرحوم عبدالستار ایدھی کی آج 89 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے اور اس موقع پردنیا بھر میں انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے جس میں دنیا کا سب سے بڑا انٹر نیٹ سرچ انجن گوگل بھی پیش پیش ہے۔




اس خبر کو بھی پڑھیں:دنیائے انسانیت کا روشن چراغ بجھ گیا، عبدالستار ایدھی ہم میں نہ رہے

گوگل نے عبدالستار ایدھی کو ان کی خدمات کی بنا پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اپنے سرورق کو ناصرف پاکستان بلکہ دنیا کے مختلف ملکوں میں بھی تبدیل کیا، سرچ انجن نے اپنے صفحہ اول پر عبدالستار ایدھی کی تصویر اور فلاحی کاموں کو آویزاں کرکے ان کی سماجی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:فخر پاکستان عبدالستار ایدھی سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
Load Next Story