فائنل میں آنے والوں کا اصل شناختی کارڈ بائیومیٹرک سسٹم سے چیک ہوگا پولیس
قذافی اسٹیڈیم کے اطراف ہوٹل اور شادی ہالز 5 مارچ تک بند رہیں گے جب کہ شائقین کی 4 جگہ جامع تلاشی ہوگی، ڈی آئی جی
ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائنل میں شرکت کے لیے شائقین کی 4 جگہ جامع تلاشی ہوگی اور اصل شناختی کارڈ بائیومیٹرک سسٹم سے چیک کیا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق ڈی آئی جی آپریشن لاہور پولیس ڈاکٹر حیدر اشرف نے پی ایس ایل کے فائنل کو فول پروف سکیورٹی دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ فائنل کے موقع پرسیکیورٹی کے لیے 7 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے اور قذافی اسٹیڈيم جانے والے راستوں پر 12 ایس پی، 35 ڈی ایس پی اور 84 ایس ایچ اوز تعینات ہوں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا
ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ کرکٹ شائقین کی 4 جگہ پر جامع تلاشی ہو گی جب کہ بائیو میٹرک مشین کے ذریعے تماشائیوں کا اصل شناختی کارڈ چیک ہو گا، واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹکٹر اور سراغ رساں کتے بھی سیکیورٹی پلان کا حصہ ہوں گے جب کہ گراؤنڈ کے گرد ایلیٹ فورس کی گاڑیاں بھی گشت کریں گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :پی ایس ایل فائنل لاہور میں کروانے کا آئیڈیا ''پاگل پن'' ہے
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے لیے سیکیورٹی انتظامات پہلے سے ہی سخت کردیئے گئے ہیں جس کے لیے نشتر پارک کمپلیکس کل سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ قذافی اسٹیڈیم کے اطراف ہوٹل اور شادی ہال 5 مارچ تک بند رہیں گے۔