ایرانی وزیر خارجہ ای سی او اجلاس میں شرکت کیلیے اسلام آباد پہنچ گئے
ایران اقتصادی تعاون تنظیم كے سربراہ اجلاس كو بہت اہمیت دیتا ہے، جواد ظریف
KARACHI:
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف پاكستان میں یکم مارچ سے شروع ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم كے اجلاس میں شركت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد پر وزارت خارجہ كے اعلیٰ حكام نے ایئر پورٹ پر جواد ظریف اور ان كے ساتھ موجود وفد كا استقبال كیا۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف كا كہنا تھا كہ وزیراعظم كے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے تہران میں اہم امور پر بات چیت ہوئی، ایران اقتصادی تعاون تنظیم كے سربراہ اجلاس كو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک كے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں جو مزید مستحكم ہورہے ہیں۔
جواد ظریف نے كہا كہ پاكستان میرا دوسرا گھر ہے اور مجھے پاكستان میں آ كر ہمیشہ مسرت محسوس ہوتی ہے، اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) پہلی علاقائی اقتصادی تعاون كی تنظیم ہے اور ہماری كوشش ہو گی كہ یہ تنظیم علاقائی روابط كے فروغ كے لیے فعال كردار ادا كرے۔