افغانستان میں قندھار ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے پر راکٹ حملہ

قندھار سے پی آئی اے کی پروازپی کے 199کوئٹہ کے لئے روانہ ہورہی تھی کہ اسی دوران قندھارایئرپورٹ پرراکٹوں سے حملہ کیا گیا

افغانستان کے شہرقندھار سے پی آئی اے کی پروازپی کے 199کوئٹہ کے لئے روانہ ہورہی تھی کہ اسی دوران قندھارایئرپورٹ پرراکٹوں سے حملہ کردیا گیا فوٹو : فائل

افغانستان میں پی آئی اے کے طیارے پرراکٹوں سے حملہ کیا گیا،خوش قسمتی سے کوئی بھی راکٹ طیارے کو نہ لگ سکا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق افغانستان کے شہرقندھار سے پی آئی اے کی پروازپی کے 199کوئٹہ کے لئے روانہ ہورہی تھی کہ اسی دوران قندھارایئرپورٹ پرراکٹوں سے حملہ کردیا گیا،خوش قسمتی سے کوئی بھی راکٹ طیارے کونہ لگا تاہم جہازکا عملہ اورمسافراس دوران طیارے میں محصورہوکررہ گئے.

واضح رہے کہ 25دسمبر سے کوئٹہ سے قندھار کے لئے پی آئی اے کی پروازوں کا آغاز کیا گیا تھا۔
Load Next Story