لانگ مارچ کیا ہوتا ہے طاہر القادری کو جلد پتہ چل جائے گا نواز شریف

بھارت کو لائن آف کنٹرول پر فائرنگ جیسے واقعات روکنا ہوں گے، نواز شریف

،پاکستان اور بھارت اپنے تنازعات حل کریں کیونکہ امن کے بغیر خوشحالی ممکن نہیں،نوازشریف ۔فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن) کے صدرنواز شریف نے کہا ہے کہ ''جیب میں نہیں دھیلا اور دیکھنے چلیں ہیں میلہ''،طاہر القادری کا لانگ مارچ بھی ایسا ہی ہے۔

لاہور میں سیفما کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کیا ہوتا ہے یہ جلد ہی طاہر القادری کو پتہ چلے گا۔


صدرمسلم لیگ(ن) کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بیش بہا قدرتی وسائل موجود ہیں، ملکی آبادی مسلسل بڑھ رہی ہے اور ہمیں معاشی چیلنجز کا بھی سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کو مذاکرات سے حل کیا جاسکتا ہے،پاکستان اور بھارت اپنے تنازعات حل کریں کیونکہ امن کے بغیر خوشحالی ممکن نہیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کی اقتصادیات دنیا میں اہمیت کی حامل ہیں خطے میں علاقائی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، علاقائی تجارت کے لئے سافٹا معاہدہ انتہائی اہم ہے تاہم بھارت کو لائن آف کنٹرول پر فائرنگ جیسے واقعات روکنا ہوں گے کیونکہ اس قسم کے واقعات سے دو طرفہ تعلقات خراب ہوتے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story