عامر کے نئے روپ نے مداحوں کے دل جیت لیے
بیٹیوں کو بااختیاربنانے کی مہم کیلیے نئی وڈیو میں عامرمٹھائی فروش بنے ہیں
بولی ووڈ سپراسٹارعامر خان ایک مرتبہ پھرسکھ کے نئے روپ میں سامنے آگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے بیٹیوں کو بااختیار بنانے کی آگاہی مہم''نئی سوچ'' کے لیے ایک اشتہار میں کام کیا ہے جس میں وہ سکھ کے روپ میں مٹھائی فروخت کرتے نظر آرہے ہیں جب کہ اشتہار کی ہدایت کاری کے فرائض نتیش تیواری نے سرانجام دیے ہیں۔
عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اشتہار شیئر کیا ہے جس میں عامر خان کا تعلق مڈل کلاس طبقے سے اور مٹھائی فروخت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ 48 سیکنڈ کی اس وڈیو میں ایک شخص عامر خان سے کاروبار میں ترقی کی وجہ پوچھتا ہے جسے عامر خان بیٹیوں کی محنت کا ثمر قرار دیتے ہیں۔
دوسری جانب عامر خان کی آگاہی مہم کا اشتہار سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے اورمداحوں کی جانب سے بھی اسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ عامر خان کچھ عرصے قبل سوشل میڈیا پر 'سکھ' کے روپ میں نظر آئے۔جسے دیکھ کر لوگ یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے کہ شاید انھوں نے یہ انداز اپنی آنے والی فلم 'ٹھگ آف ہندوستان' کے لیے اپنایا ہے لیکن یہ افواہیں غلط ثابت ہوئیں۔