پنجاب میں حکومتی سرپرستی میں پختونوں کے خلاف مہم چل رہی ہے خورشید شاہ

پنجاب میں ایک قوم کو نشانہ بنانا وفاق کےلیے خطرہ ہے، قائد حزب اختلاف

ایک قوم کوٹارگٹ کرنا بھی ناانصافی ہے۔ خورشید شاہ: فوٹو: فائل

KARACHI:
اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پختونوں کا پاکستان بنانے میں بہت بڑا کردار رہا ہے لیکن پنجاب میں حکومتی سرپرستی میں پختونوں کے خلاف مہم چل رہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ وفاق کومضبوط کرنے کی کوشش کی ہے، وہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہونے کے ساتھ ساتھ وفاق کے حامی بھی ہیں لیکن اس وقت وفاق واضح طور پر قومیتوں کی بنیاد پر نظر آرہا ہے۔ پختونوں کا پاکستان بنانےمیں بہت بڑا کرداررہا ہے لیکن اب کہا جاتا ہے جوپختون ہے وہ مشکوک ہے، بات کرتے وقت گہرائی میں نہیں جاتے کہ اس کے کیا اثرات ہوں گے کسی کے انفرادی فعل پر پوری قوم کو نشانہ بنانا ناانصافی ہے، بلوچستان میں دہشت گردی پرسارے بلوچوں کودہشت گرد نہیں کہا جاسکتا، اگر کل پنجاب میں دہشت گردی ہو اور کہا جائے پنجابی ملوث ہیں تو یہ سراسرغلط ہوگا.


اس خبر کو بھی پڑھیں: پختونوں کو پنجاب میں رہنے کا پورا حق حاصل ہے

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پنجاب میں حکومت کی سرپرستی میں پشتونوں کے خلاف مہم چل رہی ہے، ایک پولیس افسر نے پمفلٹ شائع کیے، پشتونوں کے خلاف یہ آپریشن قابل مذمت ہے پنجاب میں ایک قوم کو نشانہ بنانا وفاق کےلیے خطرہ ہے۔ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ حکومت کیا کررہی ہے، یہ بہت بڑی نا اہلی اورنا سمجھی ہے، اس گھناؤنے کھیل پر وزیر اعظم نوازشریف کو توجہ دینی چاہیے اورملک میں آئین کی بالادستی یقینی بنائی جانی چاہیئے۔
Load Next Story