غیر جانبدار عبوری حکومت نہ بنی تو احتجاج کریں گے عمران خان

اسمبلیوں سے باہر بیٹھی جماعتوں سے اتحاد کیا جائے گا کیونکہ اسمبلیاں ٹیکس چوروں سے بھری ہیں۔

2 جماعتوں کے گٹھ جوڑ سے عبوری حکومت نہیں بننی چاہیے،عمران خان۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت طاہر القادری کے لانگ مارچ میں شرکت نہیں کرے گی لیکن اگرغیر جانبدار عبوری حکومت نہ بنی تو احتجاج کیا جائے گا۔


پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات ملک کی سمت کا تعین کریں گے۔ انہیں دو جماعتوں کا مک مکا کسی طور منظور نہیں, نہ ہی 2 جماعتوں کے گٹھ جوڑ سے عبوری حکومت بننی چاہیے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت حکومت میں شامل کسی جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی ، اسمبلیوں سے باہر بیٹھی جماعتوں سے اتحاد کیا جائے گا کیونکہ اسمبلیاں ٹیکس چوروں سے بھری ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story