فوج کسی بھی قسم کے خطرات سے نمٹنےکے لئے تیار رہے آرمی چیف
پاک فوج بالواسطہ، بلاواسطہ،ظاہری اورپوشیدہ خطرات سے نٹمنے کے لئے مکمل طورپرتیار رہے، جنرل کیانی
آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نےکہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار رہے۔
آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا اور فوجی افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں جنرل اشفاق پرویزکیانی کا کہنا تھا کہ پاک فوج بالواسطہ، بلاواسطہ،ظاہری اورپوشیدہ خطرات سے نٹمنے کے لئے مکمل طورپرتیار رہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فوج میں موبلائزیشن نظام میں حالیہ تبدیلیوں کے تحت سیالکوٹ میں مشق کی گئی، فوجی مشقوں کا مقصد جنگ کے اندر نئے حربوں کو اپنانا ہے جبکہ گزشتہ چار برس سےعزم نو سیریز اور وار گیمز میں بھی ان حربوں کو آزمایا گیا۔