روس سے مضبوط فوجی تعلقات خطے کی سکیورٹی پر مثبت اثرات مرتب کریں گے آرمی چیف
آرمی چیف سے ملاقات میں روسی سفیر نے پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کی، آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور روس کےدرمیان مضبوط فوجی تعلقات خطے کی سکیورٹی پر مثبت اثرات مرتب کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی سفیر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں روسی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور آپریشن 'رد الفساد' کو بھی سراہا۔ روسی سفیر نے پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کی اور دہشت گرد حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پاک فوج کا ملک بھر میں آپریشن ''رد الفساد'' شروع کرنے کا اعلان
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان سے دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر روس کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان مضبوط فوجی تعلقات خطے کی سکیورٹی پر مثبت اثرات مرتب کریں گے۔