اسلام آبادبرطانوی ہائی کمشنرکی جانب سے افطار کا اہتمام

اولمپکس جذبے کانام ہے،کھلاڑی بغیرتعصب شریک ہوتے ہیں،قمرزمان کائرہ

اولمپکس جذبے کانام ہے،کھلاڑی بغیرتعصب شریک ہوتے ہیں،قمرزمان کائرہ. فوٹو اے ایف پی

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے کہا ہے کہ لندن آرگنائزنگ کمیٹی نے بڑی جدوجہد کے بعد اس امر کو یقینی بنایا ہے کہ تمام کھلاڑی، میڈیا، تماشائی، کارکنان اور رضاکاران رمضان المبارک کا احترام کرتے ہوئے گیمزمیں مکمل حصہ لے سکیں۔ان کی طرف سے اولمپکس میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔


ہائی کمشنر اوران کی اہلیہ کی طرف سے یہاں اپنی رہائش گاہ پر اولمپکس افطارکا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ مہمان خصوصی تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اولمپکس صرف ہار جیت نہیں بلکہ ایک جذبے کانام ہے جس میں بغیرکسی تعصب کے دنیا بھر کے ممالک کے کھلاڑی شریک ہوتے ہیں۔انھوں نے پاکستانی ہاکی ٹیم اور خاص طور پر پیرااولمپکس ٹیم سے میڈلز حاصل کرنے کی امید کا اظہار کیا۔

ایڈم تھامسن نے کہا کہ اس سال اولمپکس گیمز رمضان المبارک کے دوران منعقد ہورہے ہیں۔ 2012 اولمپکس میں تین ہزار سے زائد مسلمان کھلاڑی شریک ہیں ۔ اس موقع پر سابق گیمز کے دوران یحیٰی غزنوی کی اتاری ہوئی پاکستانی اور برطانوی اولمپیئنز کی کچھ نادر تصاویرکی نمائش کا بھی اس موقع پر اہتمام کیا گیا تھا۔
Load Next Story