سپریم کورٹ میں طاہرالقادری کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے درخواست دائر

درخواست میں کہا گیا ہے کہ طاہرالقادری کو اگر حکومت سے کسی مسئلے پر کوئی اختلاف ہے تو وہ آئینی راستہ اختیار کریں۔

رجسٹرار آفس درخواست کا جائزہ لینے کے بعد اس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ کرے گا، فوٹو: فائل

KARACHI:
سپریم کورٹ میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے لانگ مارچ کو روکنے کے لئے درخواست دائر کردی گئی۔


درخواست ارشد محمود ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں الیکشن کمیشن اور طاہر القادری کو فریق بناتے ہوئے سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ طاہرالقادری کو اگر حکومت سے کسی مسئلے پر کوئی اختلاف ہے تو اس کے لئے آئینی راستہ اختیار کیا جانا چاہئے، سپریم کورٹ طاہرالقادری کو اس غیر قانونی اقدام سے روکے۔

سپریم کورٹ کا رجسٹرار آفس درخواست کا جائزہ لینے کے بعد اس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ کرے گا۔
Load Next Story