چین کا گینگم اسٹائل گلوکار’’سائے‘‘کوخراج تحسین

آئس فیسٹیول میں سائے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کا 6 میٹر بلند مجسمہ تیار کیا گیا ہے۔

آئس فیسٹیول کے لئے گینگم اسٹائل گلوکار’’سائے‘‘ کا 6 میٹر بلند مجسمہ تیار کیا گیا ہے، فوٹو: فائل

چین کے شہر ہربن میں 29ویں سالانہ آئس فیسٹیول میں گینگنم اسٹائل سے دنیا کو ساکت کرنے والے گلوکار ''سائے'' کا برف کا مجسمہ نمائش کے لئے پیش کردیا گیا۔


آئس فیسٹیول میں سائے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کا 6 میٹر بلند مجسمہ تیار کیا گیا ہے، فیسٹیول میں دنیا بھر کی معروف عمارتوں کے برفانی مجسمے بھی تراشے جارہے ہیں جبکہ شائقین مجسموں کے ساتھ تصویریں بنانے میں مصروف ہیں۔

آئس فیسٹیول میں دنیا کے معروف مجسمہ ساز منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
Load Next Story