اسلام آباد تا پشاور موٹروے ٹریفک کے لئے بند

جی ٹی روڈ پر بھی شديد دھند كی وجہ سے گاڑياں انتہائی سست رفتاركے ساتھ سفر كررہی ہيں۔

موٹروے پوليس نے ڈرائيوروں كو دھند ميں احتياط كے ساتھ گاڑی چلانے كی ہدايت کی ہے تاكہ اس دوران كسی قسم كا كوئی حادثہ رونما نہ ہو۔ فوٹو: فائل

شديد دھند كے باعث اسلام آباد تا پشاور موٹروے ہر قسم كی ٹريفک کے لئے بند كر دی گئی ہے۔


موٹروے حكام كے مطابق گزشتہ دو دنوں سے موسم كی خرابی اور شديد دھند كے باعث موٹروے پر ٹريفک کا نظام متاثر ہو رہا ہے اور گاڑيوں كا رخ جی ٹی روڈ كی طرف كيا جارہا ہے تاہم جی ٹی روڈ پر بھی شديد دھند كی وجہ سے گاڑياں انتہائی سست رفتاركے ساتھ سفر كررہی ہيں۔

موٹروے پوليس نے ڈرائيوروں كو دھند ميں احتياط كے ساتھ گاڑی چلانے كی ہدايت کی ہے تاكہ اس دوران كسی قسم كا كوئی حادثہ رونما نہ ہو۔

Recommended Stories

Load Next Story