پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں ہو گاچیئرمین پی سی بی

وہی فیصلہ کیا جو عوام چاہتے تھے جب کہ عمران خان سیاست کر رہے ہیں،چیئرمین پی سی بی

وہی فیصلہ کیا جو عوام چاہتے تھے جب کہ عمران خان سیاست کر رہے ہیں،چیئرمین پی سی بی ۔ فوٹو فائل

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں ہوگا۔

کراچی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ٹو کا فائنل لاہور میں ہونا اچھا اقدام ہے، اس سے دوسرے ممالک کو بھی پتہ چلے گا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز کیسی ہیں، فائنل کے لاہور میں انعقاد کے خلاف بیانات دے کر عمران خان سیاست کر رہے ہیں، ہم نے وہی فیصلہ کیا جو عوام چاہتے تھے، نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا گیا ہے جب کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی دبئی جا کر غیرملکی کرکٹرز سے ملاقات کرکے فائنل کے حوالے سے گفت و شنید کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پی ایس ایل فائنلسٹ ٹیموں میں 4،4 غیرملکی کھلاڑی شامل ہوں گے


شہر یار خان کراچی میں سابق کرکٹرز سے ملاقات کریں گے اور ان سے پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :فائنل میں جو کھلاڑی پاکستان نہیں آئے گا اس کا متبادل دیکھیں گے

Load Next Story