کراچی رونقوں سے بھرپور شہر ہے جوہی چاؤلہ
جوہی چاؤلہ نے کہا کہ پہلے تو وہ پاکستان جانے سے تھوڑی خوفزدہ تھیں لیکن جب وہ کراچی پہنچیں تو ان کے خدشات صرف خدشات ہی ثابت ہوئے اوروہاں گزارے چند دن ان کے لئے خوشی و مسرت کا باعث بنے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی رونقوں سے بھرپور شہر ہے جہاں کی مارکٹیوں اور مالز میں لوگوں کا ہجوم رہتا ہے، سڑکوں پر ٹریفک بھی رواں دواں نظر آتا ہے۔
جوہی چاؤلہ اپنے شوہر جے مہتا کے ساتھ کراچی میں اپنے خاندان کی ایک شادی میں شرکت کے لئے آئی تھیں۔