آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات

ملاقات میں پاک فوج کے جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا

ملاقات میں پاک فوج کے جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا، فوٹو؛ فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے تناظرمیں پاک فوج کی مالیاتی ضرورتوں کاجائزہ لیا گیا۔


وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی جس میں آئندہ مالی سال 18-2017 کے لیے دفاعی بجٹ سے متعلق گفتگو ہوئی جب کہ پاک فوج کے جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی تمام مالی ضروریات پوری کی جائیں گی اور مسلح افواج کی ضرورتوں کوپورا کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔
Load Next Story