شاہ رخ جتوئی کو گرفتار نہیں کیا گیا دبئی پولیس

اگر ملزم دبئی میں موجود ہے تو ہمیں انٹرپول سے اس کی گرفتاری کے وارنٹ درکار ہوتے ہیں، دبئی پولیس

پولیس افسر نے کہا کہ اگر شاہ رخ جتوئی کو گرفتار کیا گیا ہوتا تو دبئی پولیس اس کا اعلان ضرور کرتی۔ فوٹو: اطہر خان/ ایکسپریس ٹریبیون

دبئی پولیس نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی گرفتاری کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

گلف نیوز کو دبئی پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ پاکستانی پولیس اگر دبئی میں کسی ملزم کو گرفتار کرنا چاہتی ہے اور وہ ملزم دبئی میں موجود ہے تو ہمیں انٹرپول سے اس کی گرفتاری کے وارنٹ درکار ہوں گے۔


پولیس افسر نے کہا کہ اگر شاہ رخ جتوئی کو گرفتار کیا گیا ہوتا تو دبئی پولیس اس کا اعلان ضرور کرتی، ہم تحقیقات کر رہے ہیں کہ شاہ رخ جتوئی کی گرفتاری کی خبر پاکستانی میڈیا میں کیسے چل گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بعض نیوز چینلز نے دعویٰ کیا تھا کہ دبئی میں شاہ رخ جتوئی کی گرفتاری عمل میں آ چکی ہے اور اسے پاکستان لانے کی تیاریاں کی جا رہیں ہیں جبکہ آئی جی سندھ فیاض لغاری نے ملزم شاہ رخ کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی تھی۔
Load Next Story