اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل نے پی سی بی کو محتاط کر دیا
کئی کرکٹرز کو ہانگ کانگ ٹوئنٹی20 کرکٹ لیگ میں شرکت سے روک دیا گیا
اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل نے پی سی بی کو محتاط کر دیا،کئی کرکٹرز کو ہانگ کانگ ٹوئنٹی20 لیگ میں شرکت سے روک دیا گیا ہے، شعیب ملک، سہیل تنویر اور محمد عرفان اس فیصلے کی زد میں آئے ہیں، مصباح الحق ریٹائرمنٹ کی صورت میں ہی ایونٹ میں حصہ لے سکیں گے، البتہ ریٹائرڈ شاہد آفریدی اور سعید اجمل کو این او سی جاری کردیا جائے گا۔
پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ چوکنا ہو گیا ہے، اب ٹی ٹوئنٹی ایونٹس کے لیے پلیئرز کو آسانی سے این او سی نہیں دیے جائیں گے، ہانگ کانگ ٹی ٹوئنٹی بلٹز ٹوئنٹی20 فرنچائز کرکٹ ٹورنامنٹ8 سے 12 مارچ تک ہو رہا ہے، اس میں پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا گیا مگر بورڈ نے کئی کو شرکت سے روک دیا ہے، زیرتفتیش محمد عرفان بھی ان میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکام نے کرکٹرز سے کہاکہ وہ مسلسل کرکٹ کا رونا رو رہے تھے،اب چند روز آرام کا موقع میسر آیا تو اس سے فائدہ اٹھائیں، پاکستانی ٹیم کو سیریز میں شرکت کیلیے رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ویسٹ انڈیز جانا ہے، پی ایس ایل فائنل کے بعد سلیکٹرز مختصر کیمپ بھی لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
علاوہ ازیں قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق ہانگ کانگ آئی لینڈ یونائٹیڈ کی ٹیم میں شامل ہیں، وہ اگر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیتے ہیں تو ایونٹ میں حصہ لے سکیں گے، قومی سیٹ اپ سے باہر سعید اجمل بھی اسی ٹیم کا حصہ ہیں، ریٹائرڈ شاہد آفریدی کولون کینٹونز میں شامل ہیں، ان دونوں کو نہیں روکا جائے گا،آل راؤنڈر سہیل تنویر گلیکسی گلیڈی ایٹرز لانتاؤ کے رکن ہیں، ان کو بھی تاحال این او سی جاری نہیں کیا گیا، شعیب ملک نے بورڈ کی جانب سے گرین سگنل نہ ملنے پر پہلے ہی اپنا نام واپس لے لیا تھا، اسی طرح عرفان کو بھی حتمی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں بھارت نے بھی آل راؤنڈر یوسف پٹھان کو ایونٹ میں شرکت سے روک دیا تھا،انھیں دوسرے ایڈیشن میں کولون کینٹونز کی نمائندگی کرنا تھی۔