پیپلزپارٹی کی اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے عمران خان

سیاسی جماعتیں فوجی عدالتوں پرمتفق ہوگئی ہیں،اے پی سی جانے کافائدہ؟ چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی سے عمران خان سے بڑھ کرکسی اور کوخوشی نہیں ہوگی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے، سیاسی جماعتیں فوجی عدالتوں کے قیام پرمتفق ہوگئی ہیں اس لیے ہم پیپلزپارٹی کی اے پی سی میں نہیں جائیں گے۔

ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے بل6مارچ کوقومی اسمبلی میں پیش کیاجائے گا۔ ان کاکہنا تھا کہ جہاںلاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کرانا بہت بڑا سیکیورٹی رسک ہے وہیں اس کا کوئی فائدہ بھی نہیں۔ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی مجھ سے زیادہ کوئی نہیں چاہتالیکن اگرخدانخواستہ کچھ ہوگیا تو عالمی کرکٹ مزید دس سال تک روٹھ جائے گی۔ سخت سیکیورٹی میں کھیلا جانے والامیچ پاکستان میں سیکیورٹی خدشات مزید بڑھادے گااوراس سے دنیا کواچھا پیغام نہیں جائے گا۔


دوسری جانب پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شنیلا روتھ نے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں پی ایس ایل فائنل کی فول پروف سیکیورٹی کے حوالے سے قرارداد جمع کرانے کے بعد واپس لے لی۔ شنیلاروتھ نے قراردادعمران خان کی طرف سے پی ایس ایل فائنل لاہو رمیں کرانے کی مخالفت کے بعد واپس لی۔

خبر ایجنسی کے مطابق تحریک انصاف نے پی ایس ایل فائنل رکوانے کی قرارداد واپس لی۔ تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری اورمیاں اسلم اقبال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تحریک انصاف پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی چاہتی ہے، عمران خان کابیان سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں تھا۔ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی سے عمران خان سے بڑھ کرکسی اور کوخوشی نہیں ہوگی۔
Load Next Story