کراچی الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے23 پیسے فی یونٹ کمی

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی۔ فوٹو: فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے کراچی الیکٹرک کے صارفین کیلیے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔


سی سی پی اے نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی جس کی سماعت چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی کی زیر صدارت ہوئی جس کے بعد نیپرا نے جنوری کے مہینے کیلیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔
Load Next Story