سروسز اسپتال لاہور میں 8 روز بعد ینگ ڈاکٹروں نے کام شروع کردیا

حکومت نے کچھ مطالبات مان لئے ہیں اور دیگر کے لیے بات چیت جاری ہے، میڈیا کوآرڈینیٹر ینگ ڈاکٹرز

ابھی کچھ مطالبات مانے گئے ہیں اور باقی کے لیے بات چیت جاری ہے، میڈیا کوآرڈینیٹر ینگ ینگ ڈاکٹرز۔ فوٹو : فائل

HYDERABAD:
ینگ ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد گزشتہ 8 دنوں سے بند سروسز اسپتال کی ایمرجنسی کو مریضوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور محکمہ صحت حکام کے درمیان مذاکرت کامیاب ہوگئے جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے سروسز اسپتال لاہور کی ایمرجنسی کھول دی ہے جب کہ اسپتال کی ان ڈور اور آؤٹ ڈور سروسز کو بھی بحال کردیا گیا ہے۔ میڈیا کوآرڈینیٹر ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ مطالبات مانے گئے ہیں اور باقی کے لیے بات چیت جاری ہے اور جب تک پورے مطالبات نہیں مانے جاتے پریس کانفرنس نہیں کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ینگ ڈاکٹرز کا پنجاب حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم


گزشتہ 8 روز سے لاہور کے سروسز اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری تھی جس کے باعث او پی ڈیز، ٹیسٹ اور آپریشنز نہ ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ینگ ڈاکٹرز کا سروسز اسپتال کی ایمرجنسی کھولنے کا اعلان

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن ٹیم نے 25 لاکھ روپے کی کرپشن کے الزام میں ینگ ڈاکٹرزکے نمائندے ڈاکٹرعاطف کو گرفتار کرنا چاہا تو سروسز اسپتال میں ہنگامہ ہو گیا تھا جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے احتجاجاً کام بند کردیا تھا۔
Load Next Story