بالی ووڈ اداکارسنیل شیٹھی کے والد چل بسے
2013 سے سنیل سیٹھی ہی اپنے والد کی دیکھ بھال کرتے تھے اور انہون نے اس کیلیے فلم انڈسٹری بھی چھوڑ دی تھی
FAISALABAD:
بالی ووڈ اداکارسنیل شیٹھی کے والد ویراپا شیٹھی 93 برس کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں 90 کی دہائی میں فلموں میں راج کرنے والے اداکارسنیل شیٹھی کے والد ویراپا شیٹھی طویل علالت کے بعد چل بسے۔ اداکار کے والد کو گزشتہ روزاچانک طبیعت بگڑنے پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چل بسے۔
2013 میں سنیل شیٹھی کے والد پر فالج کا حملہ ہوا تھا جس کے بعد والد کی دیکھ بھال کے لیے انہوں نے فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیارکرلی تھی۔
سنیل شیٹھی کی اداکارہ بیٹی آتھیا شیٹھی بھی اپنے دادا کی موت کے موقع پرموجود نہیں، وہ اپنی نئی آنے والی فلم "مبارکاں" کی شوٹنگ کے لیے لندن میں موجود ہیں۔