بھارتی جوڑے کا اداکاردھنش کے والدین ہونے کا دعویٰ

دھنش10سال کی عمر میںگھر سے بھاگ گئے تھے، نام نہادوالدین

کیس کی سماعت کی اگلی تاریخ دو مارچ مقرر کی گئی ہے۔ ۔ فوٹو : فائل

جنوبی بھارت کے مقبول فلم اداکار دھنش پر ایک جوڑے نے اپنی کفالت کے لیے ایک مقدمہ دائر کردیا۔


کورٹ میں خود کودھنش کے والدین بتانے والے اس جوڑے کا دعویٰ ہے کہ دھنش دس سال کی عمر میں گھر سے بھاگ گئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تامل جوڑے کی جانب سے کیے گئے مقدمے کے سلسلے میں دھنش کو عدالت میں پیش ہونا پڑا۔ انھوں نے اس پورے معاملے پر کہاکہ یہ جھوٹ ہے، کیس کی سماعت کی اگلی تاریخ دو مارچ مقرر کی گئی ہے۔ تبھی یہ طے ہو پائے گا کہ اصل میں دھنش کن کے ہیٹے ہیں۔

جنوبی بھارتی سنیما کے بڑے ستارے کو ہندی فلموں کے شائقین 'رانجھنا' اور 'شمیتابھ' جیسی مقبول فلموں کی وجہ سے جانتے ہیں۔فلم اداکار دھنش کا اصلی نام وینکٹیش پربھو ہے۔وہ تمل فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کستوری راجہ کے بیٹے اور تمل سنیما کے بے تاج بادشاہ رجنی کانت کی بیٹی ایشوریہ کے شوہر ہیں۔
Load Next Story