چیئرمین نادرا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوکر معافی مانگ لی گرفتاری کا حکم واپس

چیئرمین نادرا عثمان مبین اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوگئے اور غیرحاضری پر عدالت سے معافی مانگ لی۔

چیئرمین نادرا عثمان مبین اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوگئے اور غیرحاضری پر عدالت سے معافی مانگ لی۔:فوٹو : فائل

KARACHI:
توہین عدالت کے ایک مقدمہ میں پیش ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کے وارنٹ گرفتاری کے احکام واپس لے لیے گئے ہیں۔


چیئرمین نادرا کی جانب سے عدم حاضری پر معافی مانگنے اور آئندہ پیشی پر عدالت میں حاضر ہونے کی یقین دہانی پر جسٹس نورالحق این قریشی نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے احکام واپس لیتے ہوئے سماعت3 مارچ تک ملتوی کر دی۔درخواست گزار وقاص ملک ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا تھاکہ چیئرمین نادرا نے2010ء کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا جس کے تحت انھوں نے ایف آئی اے اور پولیس کو ریونیو ریکارڈکیلیے بائیومیٹرک سسٹم تک رسائی دینا تھی،کمشنر اسلام آباد آرڈر ماننے کو تیار ہیں لیکن چیئرمین نادرا عدالتی فیصلے پر عملدرآمدکرنے سے انکاری ہیں۔

عدالت میں حاضر نہ ہونے کے باعث عدالت نے چیئرمین نادرا کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی ہدایت کی تاہم کچھ دیر بعد چیئرمین نادرا عثمان مبین اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوگئے اور غیرحاضری پر عدالت سے معافی مانگ لی۔
Load Next Story