ایفی ڈرین کیمیکل سے تیار کی جانے والی ادویات کا بحران

بچوں کی ویکسین سمیت کھانسی کے سیرپ بھی مارکیٹوں میں ناپیدہوگئے.

بچوں کی ویکسین سمیت کھانسی کے سیرپ بھی مارکیٹوں میں ناپیدہوگئے۔ فوٹو فائل

کراچی میں ایفی ڈرین کیمیکل سے تیار کی جانے والی بیشتر ادویات کا اسٹاک مارکیٹوں میں ختم ہوگیا۔

ادویات کی مارکیٹ میں نزلہ، زکام ،کھانسی، الرجی سمیت دیگرضروری ادویات کی قلت ہوگئی، بیشتر فارما کمپنیوںکا کہنا ہے کہ قیمتوں میں 100فیصد اضافہ کیا جائے جبکہ حکومت نے 30فیصد قیمتوں میںا ضافے کی منظوری پر رضامندی ظاہرکردی تاہم فارما کمپنیوں نے ایفی ڈرین کیمیکل سے تیار کی جانے والی ادویات کی پیداوار روک دی ،تفصیلات کے مطابق ایفی ڈرین کیمیکل سے تیار کی جانے والی نزلہ، زکام ، سردرد، کھانسی ،الرجی کی دواؤںکی شدید قلت پیدا ہوگئی۔

ایفی ڈرین کیمیکل سے تیارکرنے والی بعض فارما کمپنیوں نے ان ادویات کی طلب میں غیر معمولی اضافے کے بعد ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کردی اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے کہا ہے کہ ان ادویات کی قیمتوں میں 100فیصد اضافے کیا جائے جس پر ڈرگ ریگولیٹری کی پرائسیسنگ کمیٹی نے 100فیصد اضافے کے بجائے 30 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے جس پران کمپنیوں نے ادویات کی پیداوارعارضی طور پر روک دی ہے جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ان ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ، ان ادویات کی قلت اور مصنوعی بحران کی وجہ سے بعض دوکاندار مہنگی ادویات فروخت کررہے ہیں۔




کراچی میں سرد موسم میں نزلہ، زکام، کھانسی، الرجی سمیت دیگر مسائل جنم لیتے ہیں اور ان طبی مسائل سے نمٹنے کیلیے مذکورہ ادویات کے استعمال میں غیر معمولی اضافہ ہوجاتا ہے اور ان ادویات کی طلب بھی غیر معمولی بڑھ جاتی ہے تاہم بعض فارما کمپنیوں نے اس صورتحال سے فائڈہ اٹھانے کیلیے ایفی ڈرین کیمیکل سے تیار کی جانے والی ادویات کی پیداوار عارضی طور پر روک دی ہے، ماہرین طب کے مطابق سردیوں میں نزلہ، زکام، کھانسی، الرجی ، دمہ کے مسائل ہولناک صورت اختیار کرتے ہیں اور ان طبی مسائل میں Rondec, Actifedm Sancos Coug, panadol CF, Erythocin, Lanoxin, Combino, Cofcol Marax, Reltus, Arinc سمیت دیگر کھانسی، الرجی، نزلہ، زکام اور دمے کی ادویات وسیرپ استعمال کی جاتی ہیں۔

کراچی ہول سیل اینڈ کیمسٹ کونسل کے صدر غلام نورانی نے بتایا کہ ایفی ڈرین کیمیکل سے نیند ، ذہنی سکون، دمہ، اینٹی الرجی سمیت دیگر کھانسی کے شربت کی مانگ بڑھ جاتی ہے لیکن متعلقہ فارما اداروں نے ان ادویات کی عارضی قلت پیدا کردی ہے ، دریں اثناء ہول سیل کیمسٹ کونسل آف پاکستان کے صدر محمد عاطف حنیف بلو نے کہا ہے کہ کراچی میں ادویات کی ہول سیل مارکیٹس سے ایم ایم آر کے ویکسینزکی مصنوعی قلت پیدا کردی گئی ہے۔
Load Next Story