کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک غیر ملکی خبر ایجنسی
ہلاک ہونے والوں کی شناخت ثاقب اور قاری عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے، پولیٹیکل حکام
کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون طیارے کے مبینہ حملے میں موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لوئر کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے سرہ غوڑگا میں امریکی ڈرون طیارے نے ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل تباہ جب کہ اس میں سوار 2 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے دونوں افراد افغان علاقے سے پاکستانی حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئے تھے۔
واقعے کے ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد سرہ غوڑگا سے گزر رہے تھے کہ ڈرون طیارے نے ان پر میزائل داغا جس سے پہلے موٹر سائیکل میں آگ لگی اور پھر وہ دھماکے سے پھٹ گئی۔
پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ثاقب اور قاری عبداللہ کے طور پر ہوئی ہے، پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق یہ واضح نہیں ہوا کہ اس ڈرون حملے کا اصل ہدف کون تھا۔ پاکستانی وزارتِ خارجہ نے اب تک اس واقعے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد پاکستانی حدود میں پہلا امریکی ڈرون حملہ بھی ہے، پاکستان میں آخری ڈرون حملہ مئی 2016 میں کیا گیا تھا جس میں افغان طالبان لیڈر ملا اخترمنصورمارا گیا تھا۔