گیس لائن پاکستانی سرحد تک پہنچا دی ایرانی قونصل جنرل

پاکستان کو فراہم کردہ 140میگا واٹ بجلی بڑھا کر1000میگا واٹ کرناچاہتے ہیں.

نظام مصطفی پارٹی کے وفد سے ملاقات،حنیف طیب و دیگر نے تجاویز پیش کیں. فوٹو: فائل

ایرانی قونصل جنرل مہدی سبحانی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کی طرح میراگھرہے۔

ہماری حکومت پاکستان کی توانائی کی کمی کوپوراکرنے کے لیے بھرپور مدد کرنا چاہتی ہے اس سلسلے میں پاک ایران گیس لائن پاکستانی بارڈر تک پہنچا دی گئی ہے اور اب پاکستانی حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنے ملک میں پائپ لائن کی ترسیل کو جلد از جلد مکمل کرے، یقین ہے کہ 2014 کے ابتدا میں ہی پاکستان کو گیس کی سپلائی شروع ہوجائے گی، وہ نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب کی سربراہی میں ایک وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کررہے تھے۔




انھوں نے کہا کہ ایران پاکستان کو 140میگا واٹ بجلی پہلے ہی فراہم کررہا ہے جسے بڑھا کر1000میگا واٹ تک لے جانا چاہتے ہیں، صنعتی و اقتصادی شعبے میں بھی ہم اپنے تجارتی حجم کو بڑھانا چاہتے ہیں، انھوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کا دہشت گردی کے خلاف موقف ایک ہے، نظام مصطفی پارٹی کے وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے حاجی محمد حنیف طیب ،شبیر احمد قاضی اور الحاج محمدرفیع نے پاکستان اور ایران میں تجارت کو وسعت دینے کیلیے مختلف تجاویز پیش کیں۔
Load Next Story